جمعه 02/می/2025

حماس کے وفد کی لبنانی ملٹری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات

ہفتہ 17-دسمبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سرکردہ وفد نے آج ہفتے کو بیروت میں لبنانی ملٹری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ کی قیادت میں جماعت کے وفد نے ملٹری انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئر جنرل خضر حمود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص لبنان میں فلسطینی مہاجرین اور ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر لبنانی ملٹری انٹیلی جنس سربراہ نے فلسطینی سیاسی قوتوں کےدرمیان ہم آہنگی اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان فوج فلسطینی پناہ گزینوں کوسہولیات کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔

ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی اور فریقین نے فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل سمیت دو طرفہ مسائل کو مل جل کر حل کرنے سے اتفاق کیا۔

اس موقع پر حماس کے مندوب علی برکہ نے لبنانی ملٹری انٹیلی جنس سربراہ سے بات چیت میں بیروت حکومت کی فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل میں معاونت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس لبنان میں سیاسی استحکام اور ترقی و خوشحالی کی خواہاں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی