اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے لبنان کے پناہ گزین کیمپوں میں جماعت کے 29 ویں یوم تاسیس کی تقریبات منسوخ کردی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالم اسلام جن مشکل حالات اور المناک بحرانوں سے گذر رہی ہے، ان حالات میں حماس لبنان میں حماس پناہ گزین کیمپوں اور دوسرے مقامات پرکسی قسم کی سیاسی تقریبات اور جشن منانے کو مناسب نہیں سمجھتی۔
خیال رہے کہ حماس فلسطین میں 29 یوم تاسیس منانے کی تیاریاں کررہی ہے۔