جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی ریاست کے لیے امریکی امداد دہشت گردوں کی معاونت ہے: برھوم

اتوار 11-دسمبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کی فوجی امداد کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث صہیونی ریاست کی فوجی امداد دہشت گردوں کی مدد اور معاونت کے مترادف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کی میزائل ٹیکنالوجی اور میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے میں مزید امداد فراہم کرنے کا اعلان کرکے دہشت گردی  کی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے اسرائیل کی فوجی امداد صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کی پردہ پوشی اور جرائم کی حمایت کے مترادف ہے۔ اس اقدام سے صہیونی ریاست کو دہشت گردی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی