یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی انتقامی پالیسی، بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر کی جیل تبدیل

منگل 6-دسمبر-2016

اسرائیلی حکام نے بلا جواز انتظامی حراست کے دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری عمار حمور کو انتقامی پالیسی کے تحت جزیرہ نما النقب کی جیل سے ’عسقلان‘ جیل منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 28 سالہ اسیر عمار حمور 16 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے انتقامی کارروائی کے تحت انہیں جزیرہ نما النقب کی جیل سے عسقلان جیل منتقل کردیا ہے۔

اسیر الحمور کے اہل خانہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسیر الحمور دو ہفتوں سے زاید دنوں سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل انہیں جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا تھا۔ اب اسیر کو عسقلان جیل میں ڈالا گیا ہے جہاں یہ معلوم نہیں کہ اسیر کس حال میں ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ الحمور کی حالت کافی خراب ہے اور وہ بلند فشار خون کا بھی شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی