امریکی ریاست ورجینیا میں انٹرنل مارشل اسپتال یونیورسٹی کی جانب سے فلسطینی خاتون فزیشن جنان الشاعر کو رواں ماہ کی بہترین ڈاکٹر ہونے کا ایوارڈ جاری کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ورجینیا کا یونیورسٹی اسپتال ہر ماہ دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین طب کو ان کی طبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ جاری کرتا ہے۔ اس بار قرعہ فال فلسطینی خاتون ڈاکٹر جنان الشاعر کے نام نکلا ہے۔
ڈاکٹر جنان نے امریکی یونیورسٹی کی طرف سے ملنے والے ایوارڈ کو اپنے والد معروف سیاست دان اور سابق فلسطینی نائب وزیراعظم ڈاکٹر ناصرالدین الشاعر کے نام کیا ہے۔
ڈاکٹر ناصرالدین الشاعر کا کہنا ہے کہ ان کی صاحبزادی کو امریکی یونیورسٹی اسپتال کی طرف سے ملنے والا ایوارڈ پوری فلسطینی قوم کے لیے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا کی مارشل میڈیکل یونیورسٹی نے ان کی بیٹی کی تصاویر شائع کی ہیں جس میں وہ خوبصورت حجاب میں ملبوس ہے۔ تصاویر میں اس کے شوہر ڈاکٹر علاء الجابی اور بچے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ڈاکٹر جنان الشاعر کو ملنے والا ایوارڈ ان کے خاندان کے لیے باعث مسرت ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی خاتون ڈاکٹر جنان الشاعر نے سنہ 2011ء میں نابلس کی النجاح نیشنل یونیورسٹی سے طب کی تعلیم مکمل کی تھی