شنبه 03/می/2025

حماس کا 29 واں تاسیس پورے تزک و احتشام کے ساتھ منانے کا اعلان

پیر 5-دسمبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اپنے 29 ویں یوم تاسیس کا عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم کا کہنا ہے کہ جماعت کے یوم تاسیس کا عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ان جماعت کے تاسیسی اجتماع کے انعقاد کے التوا کی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔

فوزی برہوم کا کہنا ہے کہ جماعت کے مرکزی رہ نماؤں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جماعت کا یوم تاسیس پورے تزک واحتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ اجتماع میں شریک کیا جاسکے۔ جماعت کے تاسیسی اجتماع کے لیے غزہ کے تمام اضلاع میں شہریوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اس ضمن میں سب سے بڑا اجتماع وسطی غزہ میں منعقد کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی