چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسیر بھائی سے یکجہتی، بھوک ہڑتالی اردنی شہری نے ہڑتال معطل کر دی

جمعہ 2-دسمبر-2016

اسرائیلی جیل میں قید اپنے بھائی سے اظہار یکجہتی کے طور پر طویل عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے اردنی شہری نے ہڑتال اور دھرنا ختم کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انجینیر شاھین مرعی نے بھوک ہڑتال اور دھرنا اس وقت ختم کیا جب اسرائیلی انتظامیہ نے اسیر کے اہل خانہ کو اس سے ملاقات کی اجازت دینے کی اجازت دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے بھائی سے یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے اردنی شہری انجینیر شاہین مرعی نے کہا کہ عمان میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کی طرف سے ان کے اہل خانہ کو ویزے مل گئے ہیں اور  اب ان کے گھر والے زیرحراست شہری سے عمان میں ملاقات کے لیے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اردنی شہری کی اس کے اہل خانہ کے ساتھ دو گھنٹے کی کھلی ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسیر کو سلاخوں کے پیچھے سے ملاقات کرانے کے بجائے اس کے اہل خانہ کے ساتھ براہ راست ملاقات کرائی جائے گی۔

خیال رہے کہ انجینیر شاہین مرعی نے 22 دن قبل اردن کی وزارت خارجہ کے صدر دفتر کے باہر اسرائیل میں گرفتار اپنے بھائی سے یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اسیر محمد مرعی کئی ماہ سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ اس وقت انہیں ’’جلبوع‘‘ نامی ایک حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی