جمعه 15/نوامبر/2024

نومبر میں صہیونی فوج نے 110 بچوں سمیت 500 فلسطینی گرفتار کیے!

جمعہ 2-دسمبر-2016

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2016ء کے دوران قابض صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا۔ نومبر میں صہیونی فورسز نے 100 بچوں سمیت 500 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

مرکز برائے اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں حراست میں لیے گئے شہریوں میں 18 سال سے کم عمر کے 110 بچے بھی شامل ہیں جن میں س 14 بچیاں اور متعدد خواتین بھی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹیوں سے 14 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لیا جب کہ غزہ ہی سے پانچ افراد کو البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے زاید ہے جن میں 64 خواتین، 13 کم عمر بچیاں،400 بچے اور 700 انتظامی محرسین شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی