اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے 29 ویں یوم تاسیس کی چار روزہ تقریبات کل یکم دسمبر سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوب میں الصبہ کالونی میں بانی جماعت الشیخ احمد یاسین شہید کی رہائش گاہ پر شروع ہوگئی ہیں۔ حماس کے یوم تاسیس کی تقریبات پرسوں چار دسمبر تک جاری رہیں گی۔
حماس کے تاسیسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ حماس نے اپنے 29 سالہ سفر کے دوران ارض فلسطین کی آزادی کے لیے جہاد اور بیداری کے ایک موثر فورم کے طور پر اپنی شناخت قائم کی ہے۔ وطن عزیز کی آزادی کے لیے حماس جدو جہد کا سفر جاری رکھے گی۔
تاسیسی اجتماع میں حماس رہ نمائوں الشیخ ابو حازم الیازوی، احمد یاسین شہید کے رفیق کار اور جماعت کے بانی ارکان سمیت فلسطین کی دوسری جماعتوں کے قایدین نے بھی شرکت کی۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ جماعت کا 29 واںیوم تاسیس ایک ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے کہ غاصب صہیونی دشمن ہمار وطن ، مقدسات اور قوم کے خلاف شر انگیز سازشیں میں کئی گنا اضافہ کیے ہوئے ہے۔
بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ حماس وطن عزہز کی آزادی، مقدسات کے دفاع اور صہیونی دشمن کی جیلوں میں قید تمام اسیران وطن کی رہائی اور جلا وطن کیے گئے فلسطینیوں کی وطن واپسی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔ حماس کی لازوال جدو جہد میں غزہ، غرب اردن اور سنہ 1948ٕٕء کے علاقوں سے نکالے گئے فلسطینی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے مہمات چلائے گی۔
بیان میں حماس نے صہیونی ریاست ک خلاف مسلح مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی قوم اور ارض فلسطین کے خلاف سازشیں کرنے والے کسی دشمن کو معاف