مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ایک فلسطینی نوجوان محمد التاویل کو نو سال قید کے ساتھ 10 ہزار شیکل جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا ذرائع نے مطابق 18 سالہ التاویل کو مبینہ طور پر یہودی آبادکار کی گاڑی پر پتھرائو کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس واقعہ میں یہودی آبادکار گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا تھا اور حادثے میں مارا گیا تھا۔
التاویل کو پچھلے ماہ کے دوران دیگر کئی لڑکوں کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے سر بحر سے حراست میں لیا گیا تھا۔