فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے سوموار کے روز "غلطی سے راستہ بھٹک” کر فلسطینی علاقے طولکرم میں داخل ہونے والے چار اسرائیلی فوجیوں کو صہیونی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ چاروں اسرائیلی فوجی "بھٹکنے” کی وجہ سے فلسطینی حملہ کا نشانہ بنے تھے، تاہم انہیں کوئی گزند نہیں پہنچا۔
عبرابی اخبار "یدیعوت احرنوت” کے آن لائن ایڈیشن کے مطابق راستہ بھٹکنے والے چاروں اسرائیلی فوجی سول گاڑی میں سوار تھے تاہم انہوں نے وردی پہن رکھی تھی جس کی وجہ سے مقامی فلسطینیوں نے ان پر پتھراؤ کر دیا لیکن فلسطینی نینشل اتھارٹی کے حکام خبر ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور اسرائیلی فوجیوں کو اپنے حصار میں محفوظ مقام پر لے گئے۔
یاد رہے کہ فلسطینی سیکیورٹی اداروں نے پتھراؤ کا نشانہ بننے والے اسرائیلی فوجیوں کی جان بچائی اور بعد میں بحفاظت قابض اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا۔