جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین میں ہلکی شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 21-نومبر-2016

فلسطین کے شمالی علاقوں اور لبنان کے جنوبی شہروں میں گذشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلےکے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’جیو فزکس انسٹیٹیوٹ‘ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے محسوس کیے گئے۔ ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزے کا مرکز جنوبی لبنان کا شہر صور بتایا جاتا ہے جہاں زلزلہ سطح زمین سے 20 کلو میٹر اندر ہوا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت بیروت میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں فلسطین اور لبنان میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

خیال رہے کہ فلسطینی سرزمین کو زلزلوں کے حوالے سے خطرناک علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ہلکی شدت کے زلزلے اکثر آتے ہیں مگر سنہ 1927ء میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطینی شہر نابلس میں 350 افراد جاں بحق اور 800 مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی