چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکامیں 16 سال تک قید رہنے والا فلسطینی رہائی کے بعد موریتانیہ منتقل

اتوار 20-نومبر-2016

امریکا کی جیل میں سولہ سال تک قید رہنے والے ایک فلسطینی راشد الزغاری کو رہائی کے بعد افریقی ملک موریتانیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے کلب برائے اسیرن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 60 سالہ الزغاری کو حال ہی میں امریکی جیل سے سولہ سال بعد رہا کیا گیا تھا۔ رہائی کےبعد اسے موریتانیہ پہنچا دیا گیا ہے۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری راشد الزغاری کی رہائی کے لیے امریکی حکام اور موریتانیہ کے درمیان تین سال سے مذاکرات جاری تھے۔ رہائی کے بعد اسے جمہوریہ موریتانیہ منتقل کردیا گیا ہے۔ راشد الزغاری فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر بیت لحم کے الدھیشہ کیمپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

راشد الزغاری پر الزام ہے کہ وہ تنظیم آزادی فلسطین کے فلسطین سے باہر اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ اسی الزام کے تحت اسے امریکا میں سولہ سال تک قید رکھا گیا۔

امریکی انتظامیہ کی طرف سے الزام عاید کیا گیا تھا کہ راشد الزغاری نے 1982ء میں امریکا کے ایک ہوائی جہاز میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر بم دھماکہ کیا تھا۔ امریکا منتقلی سے قبل کئی سال تک الزغارید کو یونان کی جیل میں قید رکھا گیا۔ اس کی مدت حراست سنہ 2013ء میں ختم ہوگئی تھی مگر اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا تھا کہ اسے رہائی کے بعد کہاں بھیجا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی