اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو معدے میں تکلیف کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے معدے سے ایک چھوٹی رسولی کی سرجری کی گئی ہے۔
عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق نیتن یاھو کو گذشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے نا کا معمول کا طبی معائنہ کیا۔
نیتن یاھو کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر زیپی برکوبچ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یاھو کے معدے میں پیدا ہونے والی ایک چھوٹی رسولی کی سرجری کے ذریعے اسے ختم کردیا ہے۔ معمولی آپریشن کے بعد نیتن یاھو واپس گھر آگئے تھے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔