چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل میں قیدبھائی کیلئے بھوک ہڑتال کرنے والے اردنی کی حالت تشویشناک

بدھ 16-نومبر-2016

اسرائیلی جیل میں قید ایک اردنی شہری  انجینیر منیرمرعی کے  بھائی شاہین مرعی  نے اسیر بھائی کے ساتھ یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہین مرعی کی بھوک ہڑتال آج ساتویں روز میں جاری ہے۔ بھوک ہڑتال کے باعث اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شاہین مرعی نے اپنے اسیر بھائی شاہین مرعی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک ہفتہ قبل اردن کے دارالحکومت عمان میں وزارت خارجہ کے دفتر کے باہردھرنا دینے کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ شاہین  کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی اسرائیل جیل سےرہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھے گا۔

شاہین مرعی نے اردنی حکومت کی طرف سے اپنے اسیربھائی کی رہائی کے لیے موثر اقدامات نہ کرنے بہ طور احتجاج دھرنا دینے کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

شاہین مرعی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث  اس کی حالت کافی تشویش ہوچکی ہے۔ اسے مسلسل بے ہوشی کے دورے پڑ رہےہیں۔ وہ بار بار اپنا ذہنی توازن کھو رہا ہے۔ شاہین کا وزن غیرمعمولی حد تک کم ہوچکا ہے جب کہ اس کے معدے میں بھی سخت تکلیف ہے۔

مختصر لنک:

کاپی