شنبه 16/نوامبر/2024

مریخ پر مکانوں کی ساخت ایسی ہو گی!

منگل 15-نومبر-2016

ہماری زمین سے لاکھوں کلو میٹر دور سیارہ مریخ جس سرخ سیارہ بھی کہا جاتا ہے، چاند کےبعد انسان کا اگلا قدم ہے۔ اس وقت دنیا کے کئی ملکوں میں مریخ پر مشن بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

برطانیہ میں گرینیچ میں واقع شاہی رسدگاہ  کے احاطے میں خلائی سائنسدانوں ایسے فرضی مکانات تیار کیے ہیں جن میں مریخ کے ماحول کے مطابق ماحول بنایا گیا ہے۔

اگرچہ فی الحال یہ مکانات نیشنل جیوگرافک چینل کی دستاویزی مہمات کا حصہ ہیں مگر ان کی تیاری میں سائنسدانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان مکانات میں یہ تجربہ کیا جا رہا ہے کہ آیا مریخ پر زندگی کیسے گذاری جاسکتی ہے۔ کیا انسان مریخ پر زیادہ عرصہ کے لیے زندہ رہ سکتا ہے۔ ان آزمائشی مکانات میں ایک دفتر، ایک بیڈ کے برابر کمرہ اور اس کے سامنے صحن میں سبزیاں کاشت کرنے کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مریخ پر فرضی طور پرپہنچنے والے لوگوں کی ورزش کا بھی اہتمام موجود ہے۔

قطری اخبار’’الشرق‘‘ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ کے ماحول کے تناظر میں تیار کردہ مکانات اپنے اندر رہنےوالوں کو مصنوعی طریقے سے آکسیجن مہیا کریں گے۔ یہ مکانات انہیں پانی، ہوا اور رطوبت کی درکار مقدار بھی فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ آپ کے پاس ایک تھری ڈی مشین ہوگی جو آپ کی ضرورت کی ہرچیز تیار کرنے میں آپ کی مدد کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی