اسرائیلی فوج نے 19 سال قبل لا پتا ہونے والے ایک فوجی اہلکار کی دوبارہ تلاش کا عمل شروع کیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو پر نشر کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی اہلکار ’’گائی حیفر‘‘ آج سے انیس برس قبل مقبوضہ وادی گولان کے علاقے میں گم ہوگیا تھا۔ اس کے بعد اس کی تلاش کے لیے مختلف مہمات چلائی جاتی رہی ہیں مگر اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔
ریڈیو رپورٹ کے مطابق فوج نے ایک بار پھرگم شدہ فوجی کی تلاش کی مہم شروع کی ہے۔رپورٹ میں فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فوج کو امید ہے کہ گم ہونے والے فوجی کا زندہ یا مردہ سراغ لگانے میں اس بار انہیں کامیابی ملے گی۔ کیونکہ فوج کو اس کے بارے میں کچھ معلومات ملی ہیں۔ مگر ان معلومات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔