جمعه 15/نوامبر/2024

چین: 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین کی تیاری

اتوار 6-نومبر-2016

سائنسی ترقی نے انسان کے لیے تیزترین وسائل نقل وحمل کی ناقابل یقین سہولیات کی بھی راہ ہموار کی ہے۔ اس ضمن میں چین میں ایک تیز رفتار ٹرین کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔ چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی تیار کردہ ٹرین 600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق چینی کمپنی ’’سی آر سی سی‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی دنیا کا ایک تیز رفتار ریلوے ٹریک بچھانے اور ریل گاڑی تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔ ’’ماگلیو‘‘ نامی یہ ریل گاڑی ایک گھنٹے میں چھ سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے ’’مگلیو‘‘ طرز کی ٹرین کی تیاری کے لیے پہلی بار ملک میں کام شروع کیا ہے۔ بعض مقامات پر یہ ٹرین معلق ریلوے ٹرین سے گذرے گی جسے مقناطیسی سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے کمپنی نے 2 ارب یوآن مختص کیے ہیں۔ چین میں اس ٹرین کے لیے  بنیادی ڈھانچے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

کمپنی کے اکیڈمک ریسرچر چیان چینگ چوان کا کہنا ہے کہ ’سی آر سی سی‘ کمپنی درمیانی اور کم رفتار والی ٹرین کی تیاری پر بھی کام کررہی ہے۔ فی گھنٹہ 200 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی ریل گاڑی بھی تیار کی جا رہی ہے۔ جب کہ اسی ضمن میں 600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ریل گاڑی بھی تیار کی جا رہی ہے۔

دیسی ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار کی جانے والی ’’مگلیو‘‘ ٹرین کے لیے وسطی چین میں ایک ازمائی ٹریک  بچھایا گیا ہے جس کی لمبائی 18.55 کلو میٹر ہے اور یہ سفر ٹرین 19 منٹ میں طے کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی