چهارشنبه 30/آوریل/2025

امارات میں موساد کے حملے میں شہید حماس رہ نما کے والد کا انتقال

اتوار 6-نومبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک سینیر کمانڈر جنہیں اسرائیلی خفیہ ادارے ’’موساد‘‘ نے چند سال قبل متحدہ عرب امارات میں شہید کردیا تھا کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے شہید رہ نما محمود المبحوح کے والد الحاج محمد عبدالرؤف المبحوح گذشتہ روز 90 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے۔ ان کا خاندان شمالی فلسطین کے بیت طیما قصبے سے یہودیوں کے حملوں کے بعد ھجرت کرکے غزہ آگیا تھا۔

الحاج مبحوح کے 12 بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور ان کے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 100 سے زاید ہے۔ پہلی تحریک انتفاضہ سنہ 1987ء کے دوران اسرائیلی فوج نے ان کا مکان مسمار اور ان کے تین پوتے شہید کردیے تھے۔

ان کے صاحبزادے محمود المبحوح کو 2010ء میں متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک ہوٹل میں اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے’موساد‘ کے ایجنٹوں نے قاتلانہ حملے میں شہید کردیا تھا۔ صہیونی ریاست نے مبحوح کو اسرائیلی فوجیوں کو اغواء اور ہلاک کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی