فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور طولکرم میں اسرائیلی فوج پر فلسطینی شہریوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 نے عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ روز عوفرا یہودی کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی طرف سے اسرائیلی فوجیوں پ فارئرنگ کی گئی تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
عبرانی نیوز پورٹل کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بھی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کو معمولی زخم آئے ہیں۔ پولیس نے فائرنگ کی سمت کا تعین کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا تاہم کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔