جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں صحافیوں کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

جمعرات 3-نومبر-2016

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں صحافیوں کے قتل اور صحافتی حقوق کی سنگین پامالیوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کے مطالبات میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ادارے’فلسطین میڈیا فریڈم ڈویلپمنٹ سینٹر‘[مدیٰ] کے ڈائریکٹر جنرل موسیٰ الریماوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج اور دیگر قابض سیکیورٹی ادارے فلسطین میں روز مرہ کی بنیاد پر صحافتی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔ قابض فورسز نہتے فلسطینی صحافیوں کو گولیاں مار کرانہیں شہید کررہی ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں صحافیوں کے حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیے اور نہتے صحافیوں کے قتل کی عالمی سطح پر بین الاقوامی عدالتوں میں تحقیقات کی جائیں۔

الریماوی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تنظیمیں فلسطین میں صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور دیگر عالمی فورمز پر صحافیوں کے قتل کا معاملہ اٹھایا جائے۔

’’مدیٰ‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2016ء میں اب تک صحافتی قوانین کی 326 خلاف ورزیوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ ان میں 207 خلاف ورزیاں اسرائیلی فوج اور 119 فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی جانب سے کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق سنہ 2000ء کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج نے 41 فلسطینی صحافیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔

مختصر لنک:

کاپی