جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت کا زیرحراست حماس رہ نما کی رہائی کا حکم

جمعرات 3-نومبر-2016

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے جیل میں رواں سال کے آغاز سے پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما الشیخ نزیہ ابو عون کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں قائم اسرائیل کی ’’سالم‘‘ فوجی عدالت نے گذشتہ روز ابو عون کے کیس کی سماعت کے بعد ان کی رہائی کا حکم دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق ابو عون کو اسرائیلی فوج نے رواں سال کے آغاز میں حراست میں لیا تھا اور انہیں انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔ حال ہی میں فوج نے ان کے بارے میں عدالت میں ایک خفیہ رپورٹ بھی پیش کی تھی جس کے بعد عدالت نے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ توقع ہے کہ انہیں جلد ہی رہا کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نزیہ ابو عون کا تعلق حماس سے ہے اور وہ غرب اردن کے شہر جنین کے رہائشی ہیں۔ یہ ان کی پہلی اسیری نہیں بلکہ وہ اب تک 15 سال تک اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی