جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا القدس یونیورسٹی پرحملہ، طلباء سمیت 47 افراد زخمی

بدھ 2-نومبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں ابو دیس کے مقام پر قائم القدس یونیورسٹی کے کیمپس پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء اور اساتذہ زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے رات گئے القدس یونیورسٹی کے مرکزی دفاتر، ہاسٹل اور  اسٹڈی بلاکس پر دھاوا بول دیا۔

صہیونی فوجیوں اور پولیس نے طلباء پر آنسوگیس کی شیلنگ کےساتھ ساتھ ان پر ربڑ کی گولیوں سے بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پچاس کےقریب طلباء اور عملے کے دوسرے افراد زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو دیس قصبے میں صہیونی فوج نے القدس یونیورسٹی پر زہریلی گیس سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 45 افراد زخمی ہوگئے۔ دو شہر گولیاں لگنے سے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ابو دیس قصبہ حالیہ ایام میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان میدان جنگ بنا رہا ہے۔ قابض فورسز نے فلسطینی شہریوں اور طلباء کو ہراساں کرنے کے لیے کئی بار طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی