چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان میں طویل کوششوں کے بعد صدر کا انتخاب، حماس کی مبارک باد

منگل 1-نومبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنان میں صدر کے انتخاب پر لبنانی قوم اور سیاسی جماعتوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں متعین حماس کے مندوب علی برکہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کی سیاسی قوتوں کی جانب سے طویل مساعی کے بعد صدر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لبنان میں صدر کا چناؤ ملک میں موجود سیاسی خلاء کو پر کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور فلسطینی قوم لبنان میں صدر کے انتخاب پر لبنانی قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ علی برکہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں صدرکے انتخابات کے نتیجے میں ملک میں سیاسی استحکام اور جمہوریت کےفروغ میں مدد ملے گی اور فلسطینی اور لبنانی اقوام کےدرمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

خیال رہے کہ لبنان میں کئی بار صدر کے چناؤ کے لیے پارلیمنٹ میں رائے شماری کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں مگر تمام تر کوششوں کے باوجود صدر کے انتخاب کا معاملہ تعطل کا شکار رہا۔ لبنان میں طویل کوششوں کے بعد صدر کے انتخاب پر دنیا بھر اور عرب ممالک کی طرف سے بیروت کو مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی