جمعه 15/نوامبر/2024

ایک ہفتے میں فلسطین کے نام تین عالمی ایوارڈ!

اتوار 30-اکتوبر-2016

اسرائیلی مظالم اور طرح طرح کی پابندیوں کے باوجود فلسطینی قوم نے عالمی اداروں میں خود کو نہ صرف زندہ رکھا ہوا ہے بلکہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں سے دنیا کو متاثر بھی کیا جا رہا ہے۔

ظلم اور بربریت کی سیاہ رات میں فلسطینی  شہری اپنی ہمت اور صلاحیتوں سے روشنی کی کرن روشن کررہے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران فلسطینی شہریوں کو تین عالمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ بلا شبہ فلسطینی قوم کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینیوں کو عالمی اداروں سے ملنے والے ایوارڈز پر ایک انفو فلم میں روشنی ڈالی ہے۔

صرف ایک ہفتہ:

فلسطین تین عالمی ایوارڈز میں پہلے نمبر پر

پہلا ایوارڈ:شاہ عبدالعزیز مقابلہ حفظ قرآن۔ اس مقابلے میں رام اللہ سے احمد بدیع طہ نے شرکت کی اور ایوارڈ جیت لیا۔

دوسرا مقابلہ عرب دنیا میں کتاب بینی کا ہوا جس میں غرب اردن کے شہر نابلس میں قائم طلائع اسکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تیسرا مقابلہ قرآن کے حوالے مختلف مہارتوں کے بارے میں تھا  جو قلقیلیہ کے الشیخ ملحم نے جیت لیا۔

مختصر لنک:

کاپی