فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں سعیر کے مقام پر واقع ایک شہید فلسطینی کے خاندان کے مکان پر اسرائیلی فوج نے چھاپہ مارا اور گھر میں خواتین اور بچوں کو زد و کوب کرنے کے ساتھ توڑپھوڑ کی اور آخر میں گھر میں کھڑی گاڑی ضبط کر لی۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شہید فلسطینی موید عونی جبارین کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور اہل خانہ کے استعمال کے لیے رکھی گئی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔
صہیونی فوج کی جانب سے شہید فلسطینی کے گھر پر دھا وا بولنے اور گاڑی ضبط کیے جانے کے بارے کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔