شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے الزام میں پانچ مشتبہ فلسطینی گرفتار

جمعہ 21-اکتوبر-2016

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں نعلین کے مقام سے یہودی فوجیوں پر فائرنگ کے الزام میں پانچ فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حال ہی میں یہودیوں کے مذہبی تہوار’’عید غفران‘‘ کی تقریبات کے دوران بنیامین کے مقام پر فائرنگ کرنے والے پانچ مشتبہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوانوں کو تفتیش کے لیے خفیہ ادارے’’شن بیٹ‘‘  کے تفتیش کاروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت 39 سالہ برکات خواجہ، 20 سالہ حمزہ نافع، 23 سالہ خلیل عثمان، 24 سالہ محمودخواجہ کے ناموں سے کی گئی ہے جب کہ پانچویں گرفتار فلسطینی نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مختصر لنک:

کاپی