چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی علماء کونسل کا غزہ پر مسلط معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

بدھ 19-اکتوبر-2016

فلسطین کے سرکردہ علماء نے اسرائیلی پابندیوں کے شکار علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی معاشی پابندیاں فوری طور پراٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں علماء اتحاد کےچیئرمین ڈاکٹر مروان ابو راس نے علماء کانفرنس کےدورا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی عالمی برادری اور انسانیت کے لیے کام کرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز علماء کونسل کے زیراہتمام ایک کانفرنس ک انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔’’غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور درکار کردار‘‘ کےعنوان سے منعقدہ کانفرنس میں سرکردہ علماء نے خطاب کیا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اردن میں اخوان المسلمون کے سابق سربراہ ڈاکٹر ھمام سعید نے بھی ریکارڈڈ خطاب کیا۔ انہوں نے مسلمان ملکوں پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے عوام کی فلاح بہبود اور محصورین غزہ کے مسائل کے حل میں اپنا  کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو جن مالی مشکلات کا سامنا ہے ان کے حل کی بنیادی ذمہ داری عالم اسلام، عرب ممالک اور عالمی برادری پرعاید ہوتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی