جمعه 15/نوامبر/2024

صدرمحمود عباس کی طبی حالت بہتر، ڈاکٹروں کا آرام کرنے کا مشورہ

ہفتہ 8-اکتوبر-2016

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا رام اللہ میں ایک سرکاری اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے دو گھنٹے کے چیک اپ کے بعد صدر عباس کی صحت کو بہتر قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 81 سالہ فلسطینی صدر محمود عباس کی صحت خراب ہونے پرانہیں جمعرات کو رام اللہ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر عباس کی حالت کافی خراب تھی۔ پیرانہ سالی کے باعث ان کی طبی حالت اب اکثر خراب رہنے لگی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں صدر عباس کے دل کا بھی معائنہ کیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

رام اللہ کے اسپتال کے ڈائریکٹر سعید سراحنہ نے بتایا کہ صدر عباس کے دل کا معائنہ کیا گیا ہے۔ انہیں دل میں معمولی تکلیف کے بعد اسپتال لایا گیا تھا مگر اب ان کی حالت کافی بہتر ہے۔

سراحنہ کا کہنا تھا کہ صدر عباس کا طبی معائنے کے لیے ان کے متعدد ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کی مثبت رپورٹس آئی ہیں۔ انہیں دو گھنٹے کے چیک اپ کے لیے گھربھیج دیا گیا ہے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

قبل ازیں فلسطینی صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر عباس کو جمعرات کے روز اسپتال میں طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ اب وہ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی