چهارشنبه 30/آوریل/2025

فتح کے عسکری ونگ کی شمعون پرییز کے جنازے میں عباس کی شرکت کی مذمت

پیر 3-اکتوبر-2016

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے جمعہ کے روز سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے جنازے میں متنازعہ شرکت پر ان کی اپنی جماعت کی طرف سے بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر عباس کی جماعت تحریک فتح کے عسکری ونگ شہداء الاقصیٰ بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر عباس کا شمعون پیریز جیسے فلسطینیوں کے قاتل کے جنازے میں شریک ہونا فلسطینی قوم کے زخموں کو تازہ کرنے کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی صدر کی طرف سے شمعون پیریز کے جنازے میں شرکت اور فلسطینیوں کے قاتل کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے وہ فلسطینی قوم کی نمائندگی ہرگز نہیں کرتا بلکہ بہادر فلسطینی قوم کا محاصرہ کرنے والوں کی ہمت افزائی اور قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپے کے مترادف ہے۔

شہداء الاقصیٰ بریگید نے صدر عباس اور تحریک فتح کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے جنازے میں شرکت پر قوم سے معافی مانگیں۔ بیان میں تحریک فتح کی لیڈرشپ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صدر عباس کے شمعون پیریز کے جنازے میں شرکت کی مخالفت میں دوٹوک موقف اختیار کریں اور ان کے اس اقدام کی کھل کر مذمت کریں۔

 

مختصر لنک:

کاپی