جمعه 15/نوامبر/2024

صدر عباس نے ’فتح‘ کی انقلابی کونسل کے چار ارکان برطرف کر دیے

جمعہ 30-ستمبر-2016

فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنی جماعت ’تحریک فتح‘ کی انقلابی کونسل کے چار اہم ارکان کو کونسل کی رکنیت سے فارغ کر دیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر محمود عباس نے اپنے ایک فرمان کے تحت انقلابی کونسل کے ارکان توفیق ابو خوصہ، نجاۃ ابو بکر، عدلی صادق اورنعیمہ الشیخ کو گروپ بندی کے الزام میں انقلاب کونسل کی رکنیت سے معزول کردیا ہے۔

معزول کئے گیے ارکان پر الزام ہے کہ وہ فتح کے منحرف لیڈر محمد دحلان کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہوئے تھے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق انقلابی کونسل کے ارکان کو ایک ایسے وقت میں کونسل سے نکالا گیا ہے جب انقلابی کونسل کا اہم اجلاس منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی