فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے سیاسی مشیر اور مرحوم فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کے دیرینہ ساتھی نمر حماد کل جمعرات کو لبنان میں انتقال کرگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نمر حماد کئی روز قبل بیروت کے ایک اسپتال میں داخل کیے گئے تھے جہاں وہ گذشتہ روز دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے انہیں لاعلاج قرار دے دیا تھا۔ نمر حماد کو آج بیروت کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ نمر حماد سابق فلسطینی لیڈر یاسر عرفات کے قریبی ساتھی اور ان کے سیاسی مشیر رہ چکےہیں۔ سنہ 2008ء کو صدر عباس نے انہیں جنرل انفارمیشن بورڈ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل سنہ 2007ء سے وہ صدر محمود عباس کے مشیر کے عہدے پر بھی تعینات تھے۔ اس دوران فلسطینی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے سربراہ بھی رہے۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر عکا سے تعلق رکھنے والے نمر حماد اٹلی میں فلسطین کے سفیر رہے۔ سنہ 2007ء میں انہیں فلسطینی صدر عباس کا خصوصی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔