ماہرین صحت کہتے ہیں کہ نمک اور چربی والی اشیاء کا بہ کثرت استعمال انسان کے غذائی نظام کا خطرناک حصہ ہے اور ان دونوں اشیاء کا حد سے زیادہ استعمال کئی طرح کے امراض کا موجب بن رہا ہے۔
اس ضمن میں ماہرین جہاں دیگر پھلوں کے استعمال کی تاکید کرتے ہیں وہیں ان کا کہنا ہے کہ روزانہ دو کیلے کھانے سے کئی خطرناک اور موذی امراض سے نجات مل سکتی ہے۔ اچھی صحت کی بقاء اور دوام کے لیے کیلوں کا استعمال نہایت مفید ہے۔
یومیہ ایک یا دو کیلے خوراک کا حصہ بنانے کے نتیجے میں انسانی جسم میں TNF نامی مادہ پیدا ہوتا ہے جو حفظات صحت کے خلیات کو باہم ملانے میں معاون ہوتا ہے۔ اس طرح کیلا بالواسطہ طور پر سرطان پیدا کرنے والے خلیات کی روک تھام کرتا ہے۔
جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کیلے اور ان کا چھلکا TNF کے مواد سے مالا مال ہوتا ہے۔ پکا ہوا کیلا سبز کیلے سے آٹھ گنا زیادہ حفظان صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔
درج ذیل امراض سے نجات کے لیے کیلے کا استعمال مفید ہے۔
معدے میں جلن
اکثر لوگ معدے میں جلن کی شکایت کرتے ہیں۔ اگر وہ روزانہ دو عدد کیلے کھانے کی عادت ڈالیں تو بلا شبہ وہ معدے کی جلن سے جلد نجات پا سکتے ہیں۔
بلند فشار خون
کبھارت کی کاسٹورپا میڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک روزانہ دو کیلے کھانے سے بلند فشار خون کی سطح 10 فی صد کم ہوتی ہے۔ چونکہ کیلا پوٹائیشیم کے خواص سے مالا مال پھل ہے اس لیے یہ خون کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ حرکت قلب کو فطری حالت میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
جسمانی کمزوری
کیلا چونکہ وٹا من C، B6 اور B9 کے خواص کےساتھ ساتھ پوٹائیشیم، میگنیشیم، آئرن اور تانبے کے خواص سے مالا مال ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں کابوہائیڈریٹ کی بھی کافی مقدار موجود ہوتی ہے جو جسمانی کمزوری کو دور کرکے طاقت اور قوت میں اضافہ کرتی ہے۔
خون کی کمی
کیلے کا مسلسل استعمال خون کی کمی دور کرتا اور جسم میں ہیموگلوبن کی کمی دور کرتے ہوئے جسم میں خون کی پیداوار بڑھاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں خون کی گردش تیز ہوتی ہے۔
پھوڑوں کا علاج
کیلا جسم میں موجود مضر صحت بیکٹیریاز کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس کے نتیجے میں معدے میں سوزش یا جلد پر پیدا ہونے والے پھوڑوں کے علاج میں مدد ملتی ہے۔
تھکاوٹ سے نجات
کیلا جسم میں سیرٹونین کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتے ہوئے جسمانی بشاشت اور چستی میں اضافہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں تھکاوٹ کے آثارکم ہوتے ہیں۔
ماہواری میں سہولت
خواتین کے ہاں ماہواری کے لیے بھی کیلے کا استعمال نہایت مفید خیال کیا جاتا ہے۔ کیلا چونکہ ویٹا من B6 کے خواص سے مالا مال ہوتا ہے۔ اس لیے اس کے استعمال سے خواتین کو ماہواری میں خون کے اخراج سے ہونے والی تکلیف سے نجات دیتا ہے۔