جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی صحافی رہا

جمعرات 29-ستمبر-2016

اسرائیلی حکام نے ایک ہفتہ قبل حراست میں لیے گئے ایک فلسطینی صحافی کو رہا کر دیا۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صحافی اور نامہ نگار مصعب زیود کو مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے سیلہ الحارثیہ قصبے سے ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤن کے دوران حراست میں لیا تھا۔

رہائی پانے والے صحافی زیود نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسے صہیونی انٹیلی جنس حکام نے ایک ہفتہ تک الجلمہ حراستی مرکز میں زیرتفتیش رکھا۔ گذشتہ روز اسے اسرائیلی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسرائیلی حکام نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ مصعب زیود کی حراستی مدت میں مزید توسیع کا حکم دے تاہم عدالت نے الزمات ثابت نہ ہونے پر زیود کو رہا کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی