شنبه 16/نوامبر/2024

حماس کی بھوک ہڑتالی اسیران کو مطالبات منوانے پر مبارکباد

جمعہ 23-ستمبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اسیران مالک القاضی اور البلبول برادران کی جانب سے اپنے مطالبات کی جنگ میں فتح پر فلسطینی عوام کو مبارکباد دی ہے۔

 حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے کہا ہے کہ بھوک ہڑتالی اسیران کی یہ فتح فلسطینی اسیران کی فتح ہے اور انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اسیران کے ساتھ اسرائیلی جیلوں میں ناروا سلوک پر اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

 ابو زھری نے ایک بار پھر اپنے گروپ کی جانب سے تمام فلسطینی اسیران کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 اس سے قبل بدھ کے روز اسیران مالک القاضی، محمد البلبول اور محمود البلبول نے اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے گھٹنے ٹیک دینے کے بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ اسرائیلی انتظامیہ نے اب ان اسیران کی انتظامی حراست میں توسیع نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی