چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس رہنما کو اسیران کے لئے آواز اٹھانے کی پاداش میں قید تنہائی

جمعہ 23-ستمبر-2016

اسرائیلی جیل سروس نے حماس کے گرفتار ارکان کے خلاف کریک ڈائون کے ایک نئے مرحلے کے طور پر حماس رہنما جمال ابو حیجہ کو ایچل جیل کی ایک علاحدہ کوٹھڑی میں ڈال دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مقامی نمائندے کو کہا ہے کہ ابو الحیجہ کو ایچل جیل میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے پر احتجاج کرنے کی پاداش میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

اسرائیلی جیل سروس فلسطینی قیدیوں کے خلاف نفسیاتی جنگ کو تیز کرنے کے لئے قیدیوں کا مسلسل جیلوں کے درمیان تبادلہ کر رہی ہے۔

 مغربی کنارے کے صوبے جنین سے تعلق رکھنے والے ابو الحیجہ کو نو بار عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی