اسرائیلی جیلوں میں غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے بلبول برادران کی والدہ نے بیت لحم میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے بیٹوں کی جانب سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
محمد اور محمود بلبول کی والدہ نے سیاسی رہنمائوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بیٹوں کا بھرپور ساتھ دیا اور انہوں نے اس موقع پر اسیر مالک القاضی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ بھوک ہڑتالی اسیران کی فتح پر نابلس کے شمالی قصبے عصیرہ الشمالیہ میں بھی ایک مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
تین فلسطینی اسیران نے جولائی میں شروع کی جانیوالی بھوک ہڑتال کو اسرائیل کی جانب سے انتظامی حراست میں توسیع نہ کرنے کی یقین دہانی کروانے کے بعد ختم کردیا ہے۔
مالک القاضی کو جعمرات کے روز رہا کردیا جائے گا جبکہ بلبول برادران کو 8 دسمبر کو رہائی ملے گی۔