شنبه 16/نوامبر/2024

بھوک ہڑتالی اسیران اسرائیلی حراست ختم کروانے میں کامیاب

جمعرات 22-ستمبر-2016

اسرائیلی جیلوں میں قید تین فلسطینی اسیران محمد بلبول، محمود بلبول اور مالک القاضی اپنی تین ماہ کی بھوک ہڑتال کی بدولت اسرائیلی حکام سے اپنی غیر قانونی انتظامی حراست ختم کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 فلسطینی کمیٹی برائے اسیران نے بتایا ہے کہ تینوں اسیران نے اسرائیل کی جانب سے انتظامی حراست میں مزید توسیع نہ کرنے کے وعدے پر اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 بیان کے مطابق مالک القاضی کو جمعرات کے روز رہا کیا جائے گا جبکہ بلبول براداران کو 8 دسمبر 2016ء کو ان کی حراست کی مدت ختم ہونے پر گرفتار کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی