جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن: پتھراؤ سے اسرائیلی خاتون شدید زخمی

بدھ 14-ستمبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں نامعلوم فلسطینی شہریوں کی طرف سے ایک کار پر سنگ باری کی گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک یہودی آباد کار خاتون زخمی ہو گئی۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ بیت لحم میں قائم یہودی کالونی’’بیتا عیلیت‘‘ کی شاہراہ 60 پر پیش آیا۔ سنگ باری سے اسرائیلی خاتون کی کار کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہ معمولی زخمی ہو گئی۔

زخمی یہودی آبادکارہ کو بیت المقدس میں ’عین کارم‘ نامی اسپتال منتقل کر دیا گیا  تھا تاہم مرہم پٹی کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

واقعے کے فوری بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم سنگ باری کرنے والے فلسطینی بہ حفاظت وہاں سے فرار ہو چکے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی