جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی عدالت سے 10 سال بعد رہا

بدھ 14-ستمبر-2016

اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 10  سال تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 29 سالہ احمد عادل محمد ابو سلیم کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قائم بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

احمد ابو سلیم کو گذشتہ روز جنوبی الخلیل کی الظاھریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں اسے اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر رہائی پانے والے فلسطینی نوجوان کے اہل خانہ اور دوستوں کی بڑی تعداد اس کے استقبال کے لیے موجود تھی جنہوں نے ایک قافلے کی شکل میں اسے نابلس پہنچایا۔

خیال رہے کہ ابو سلیم کو صہیونی فورسز نے 2006ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اسے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کی پاداش میں دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا پوری ہونے کے بعد اسے رہا کیا گیا۔ اس ساری قید جزیرہ نما النقب کی جیل میں کاٹی۔

مختصر لنک:

کاپی