جمعه 15/نوامبر/2024

عید کا تیسرا روز فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن جاری

بدھ 14-ستمبر-2016

اسرائیلی فوج کی جانب سے عید کی حرمت اور تقدس کو پامال کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بدھ کو قابض فورسز کی بھاری تعداد نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جگہ جگہ چھاپے مارے گئے اور نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کو علی الصباح گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم پانچ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں اسرائیلی فوج پر حملوں میں ملوث مشبہ مزاحمت کار بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق عید کے تیسرے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور بیت المقدس میں جگہ جگہ ناکے لگا کر فلسطینیوں کی شناخت پریڈ اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران متعدد افراد کو بغیر کسی وجہ کے حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے تلاشی کی کارروائیوں میں قلندیا پناہ گزین کیمپ اور مشرقی قلقیلیہ میں جیت قصبے سے تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار کیے گئے فلسطینی نوجوان فوج اور یہودی آباد کارو پر چاقو حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قلندیا سے شہید فسطینی عیسیٰ عساف کے بھائی عبداللہ عساف کو حراست میں لینے  کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ایک دوسرے فلسطینی نوجوان جس کی شناخت مصعب خلف کے نام سے کی گئی ہے کو العزیریہ کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔

قبل ازیں صہیونی فوج نے اللتون اور البیاضہ کے مقامات سے 16 سالہ عمرو محمد عوض اور 22 سالہ عدی عیسیٰ الزکراوی کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی