چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی عدالت میں قید سیاسی کارکنوں کی ذاتی ضمانتوں پر رہائی

ہفتہ 10-ستمبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں قائم فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت مجسٹریٹ عدالت نے چھ سیاسی و سماجی کارکنوں کو 500 دینا فی کس شخصی ضمانت کے عوض کیا ہے۔ رہائی پانے والوں میں باسل الاعرج ،سیف الادریسی، محمد سلامین، محمد حرب، ھیثم سیاج اوعر علی دارالشیخ شامل ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم ضمیر فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائی پانے والے تمام سیاسی کارکنوں سے پانچ سو دینار فی کس زر ضمانت وصول کیا گیا ہے۔

رہائی پانے والے تمام کارکن فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں بلاجواز حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرچکے ہیں۔ اسرائیلی عدالت کی طرف سے رہائی کی یقین دہانی پراسیران نے بھوک ہڑتال ختم کردی تھی۔

مذکورہ تمام فلسطینیوں کو فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس حکام نے پانچ ماہ قبل حراست میں لیا تھا۔ دوران حراست انہیں اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں اریحا اور رام اللہ کی سول جیلوں میں رکھنے کے بعد جرائم پیشہ افراد کے لیے مختص جیل میں منتقل کردیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی