مکئی دنیا بھرمیں ایک بنیاد خوراک کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں زرعی ماہرین نے مکئی کی کئی اقسام تیار کی ہیں۔ ان میں سفید مکئی اور زرد مکئی خاص طور پر مشہور ہیں۔
مکئی چاہے جس قسم اور رنگ کی ہو وہ طبی فوائد سے بھرپور غذا ہے جس انسانی جسم میں کئی طرح کی بیماریوں کی مدافعت کے ساتھ ساتھ جسم کو دوسری غذاؤں کی نسبت زیادہ توانائی اور طاقت مہیا کرتی ہے۔ مکئی میں کلوریز کی غیرمعمولی مقدار پائی جاتی ہے۔
ذیل میں زرد رنگ کی مکئی کے چند ایک فواید پیش کیے جا رہے ہیں۔
ویٹامنز سے بھرپور خوراک
مکئی وٹا من ، اے، بی، اور ’ای’ سمیت کئی دوسرے وٹامنز سے بھرپور ایک خوراک ہے۔ اس میں تھیامن نامی ایک وٹامن بھی پایا جاتا ہے۔ یہ وٹا من عضلات کو تقویت دینے، اعصابی نظام کی بہتری اور ہائیڈرو کلورک جیسے اجزاء پرمشتمل ہوتی ہے جو نظام انہضام میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔
اس کےعلاوہ مکئی میں وٹامن ’’نیاسین‘‘ جو پروٹین اور مفید کولیسٹرول سے بھرپور ہوتا ہے، پایا جاتا ہے۔
معدنیات سے مالا مال
مکئی میں معدنیات کے خواص بھی پائے جاتے ہیں۔ ان میں خاص طور پر میگنیشیم، زنک، آئرن اور تانبا خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ہرطرح کی مکئی میں سلینیم جو گیسوں کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے پائی جاتی ہے۔ یہ دھات خون کے خلیوں، قلب، جگر اور پھیپھڑوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
اینٹی آکیسڈنٹ
مکئی مضر صحت گیسوں اور آکسیڈنٹ کے خلاف بھی بھرپور مدافعت کرتی ہے۔ امریکا کی کورنیل یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مکئی کا بہ کثرت استعمال سرطان سے تحفظ دلاتا ہے۔ سرطانی خلیوں کو تلف کرتی اور جسم میں صحت مند خلیات کی افزائش میں مدد دیتی ہے۔
توانائی کا خزانہ
مکئی کو توانائی کا خزانہ سمجھا جاتا ہے۔ کیلوریز سےبھرپور مکئی کے 100 گرام دانوں میں 342 کلوریز پائی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسے کلوریز کا سب سے بہترین اناج قرار دیا جاتا ہے۔ وزن بڑھانے کے لیے مکئی کا استعمال مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں میٹا بولزم یعنی خلیوں کے درمیان کیمیائی تعامل میں مدد دیتی ہے۔
غذائی ریشوں سے مالا مال
مکئی کو انسانی صحت اور جسمانی طاقت وتوانائی کے لیے مفید ریشوں سے مالا مال اناج قرار دیا جاتا ہے۔ مکئی کی ایک پیالی میں جسم کو ایک دن کے لیے درکار غذائی ریشوں کا 18.4 فی صد پایا جاتا ہے۔ مکئی جسم میں نظام انہضام کو بہتر بناتی، قبض کو روکتی، سرطان بالخصوص بڑی آنت کے سرطان کے دفاع میں انتہائی مفید غذا سمجھی جاتی ہے۔