اٹلی کی حکومت نے مشرق وسطیٰ کے مختلف ملکوں میں پناہ گزین کے طور پر مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کو چھ اعشاریہ ملین یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی رقم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی”اونروا” کے توسط سے ادا کی جائےگی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اونروا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی کی طرف سے 2015ء کی نسبت 61 فی صد اضافی امدادی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ امدادی رقم فلسطینی پناہ گزینوں کی صحت، تعلیم اور ان کی بہبود کے دیگر شعبوں پرخرچ کی جایے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹلی کی طرف سے 2015ء کے اوائل میں فلسطینی مہاجرین کے لیے 10 ملین یورو کی رقم فرام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ امدادی رقم 2016ء تک مختلف اقساط میں ادا کی جانا تھی۔ پچھلے سال اطالوی حکومت نے 4.4 ملین یورو کی رقم فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ادا کی تھی جب کہ رواں سال بقیہ اعلان کردہ امدادی رقم ادا کی جا رہا ہے۔
"اونروا” کے ہائی کمشنر پیئر کرینپول نے ایک بیان میں امدادی رقم فراہم کرنے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اٹلی طرف سے امداد ملنے کے بعد فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے مین مدد ملے گی۔ یو این مندوب نے بتایا کہ اٹلی کی طرف سے ملنے والی رقم سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوںکی تعلیم، صحت پناہ گزین کیمپوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر صرف کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پچھلے سال مجموعی طورپر اٹلی نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 8.75 ملین یورو کی رقم بہ طور امداد فراہم کی تھی۔