جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں سیکیورٹی سخت کردی

جمعرات 1-ستمبر-2016

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں فوج کی مزید نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں فوجی چھاؤنیوں کی تعداد بڑھانے، ملٹری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور سرحد پرنگرانی کا نظام مزید سخت کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شمالی سرحد[لبنان سے متصل] علاقوں میں فوج کی انجینیرنگ کے شعبے میں سرگرمیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ سرحد پر فوج کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جبل روس کے علاقے میں فوجی تنصیبات کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں اور سرحد پر دفاعی اور مواصلاتی نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں سیکیورٹی بڑھانے سے قبل اقوام متحدہ کی امن فوج ’’یونیفیل‘‘ سے رابطہ کیا گیا ہے اور عالمی امن فوج کو اعتماد میں لینے کے بعد سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی