آج ہفتےکو لبنانیمزاحمتی تنظیم’حزب اللہ‘ نے اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ شام کے گولان میں واقع قابضاسرائیلی فوج کےسوما اڈے اور کئی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سو سے زائد میزائلوں سے بمباری کی ہے۔
حزب اللہ نے تصدیقکی کہ اس نے دوسری بار فاطمہ گیٹ پر اسرائیلی فوجیوں کی نقل و حرکت کو توپ خانے سےنشانہ بنایا اور اس نے ہونین اور زرعیت چھاؤنیوں میں اسرائیلی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے ایکاور بیان میں اعلان کیا کہ اس نے ایک اسرائیلی انفنٹری فورس اور ایک بلڈوزر کو توپخانے کے گولوں سے نشانہ بنایا، جس سے وہ براہ راست نشانہ بن کر تباہ ہوگیا۔ اس نےکہا کہ ایک گائیڈڈ میزائل سے اسرائیلی فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا۔
شمالی اسرائیل میںبالائی الجلیل ، عرب العرامشہ اور ایدمیت میں میزائلوں سے حملے کیے جن میں دشمنفوج کو جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا۔
اسرائیلی چینل 12نے سائرن فعال کرنے اور دراندازی کے شبہ کے بعد ہرزلیہ شہر میں بجلی بند ہونے کیخبر دی ہے۔ جب کہ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی کہ انٹرسیپٹر میزائل کے ٹکڑےگرنے سے ایک نرسنگ ہوم کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔