جمعه 15/نوامبر/2024

شہید فلسطینی نوجوان ایک سال کے بعد سپرد خاک

بدھ 31-اگست-2016

اسرائیلی فوج کے قبضے میں قریباً ایک سال تک رہنے والے شہید فلسطینی نوجوان کے جسد خاکی کو گذشتہ روز سپرد خاک کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہید فلسطینی ابو غزالہ کا جسد خاکی منگل کے روز اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ورثاء نے مختصر نماز جنازہ کے بعد شہید کو باب الساھرہ کے قبرستان میں سپردک خاک کر دیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں صرف 25 فلسطینیوں کو شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہید کو سپرد خاک کرنے سے قبل اسرائیلی فوج نے اس کے اہل خانہ کو دباؤ میں رکھنے کے لیے گھر کا گھیراؤکر لیا تھا۔ سیکیورٹی کی آڑ میں قبرستان اور شہید کے گھر کے آس پاس فوج اور پولیس کی بھاری نفرتی تعینات کی گئی تھی۔

قبل ازیں صہیونی فوج نے شہید ابو غزالہ کے اہل خانہ پر یہ شرط عاید کی تھی کہ وہ بیس سے پچیس افراد سے زیادہ لوگوں کو نماز جنازہ میں شریک نہیں کریں گے۔ ورنہ انہیں 25 ہزار شیکل جرمانہ کی  سزا دی جائے گی۔

خیال رہے کہ 19 سالہ ثائر ابو غزالہ کو صہیونی فوج نے 8 ستمبر 2015ء کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ شہید پر الزام تھا کہ اس نے چاقو کے حملے میں چار یہودیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی