نہتے فلسطینیوں کی لوٹ مارصہیونی فوج کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔ صہیونی گماشتوں کے لوٹ مار کا شکار ایک فلسطینی خاتون سماجی کارکن بنی ہیں جو اردن سے واپس غرب اردن میں داخل ہو رہی تھیں کہ قابض فورسز نے نہ صرف خاتون کو گرفتار کر کے کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا بلکہ اس کے پرس میں موجود نقدی اس سے چھین لی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مقامی تنظیم ’’آزاد شخصیات فورم‘‘ کے چیئرمین خلیل عساف کی اہلیہ اردن سے واپس غرب اردن میں الکرامہ گذرگاہ پر پہنچیں تو صہیونی فوجیوں نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ان کا تمام سامان ضبط کر لیا گیا۔ ان کے پاس موجود پرس کی تلاشی لینے کے دوران پرس سے 1198 اردنی دینار کی رقم بھی لوٹ لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد ’’معالیہ ادومیم‘‘ حراستی مرکز منتقل کیا گیا جہاں انہیں کئی گھنٹے تک حسب بے جا میں رکھا گیا۔ صہیونی فوج نے الزام عاید کیا کہ فلسطینی خاتون کے پرس میں موجود رقم’’دہشت گردوں‘‘ کے لیے لائی گئی تھی۔