اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائیٹ’ٹوئٹر‘ پر اپنا نیا اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ نے ’ٹوئٹر‘ پر نیا صحفہ (https://twitter.com/qpress2016) کے عنوان سے کھولا ہے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا کے بیشتر ادارے عالمی صہیونی لابی کے زیراثر ہونے کے باعث فلسطینی مجاھدین اور عسکری تنظیموں کے اکاؤنٹس کو بلاک کردیتی ہیں۔ القسام بریگیڈ کے صحفات کو بھی ’ٹوئٹر‘ اور ’فیس بک‘ متعدد مرتبہ بلاک کر چکے ہیں تاہم فلسطینی تنظیمیں نئے ناموں اور عنوان کے ساتھ صفحات دوبارہ کھول لیتی ہیں۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ اپریل کو ’ٹوئٹر‘ نے تنظیم کا صفحہ بلاک کر دیا تھا۔ اس وقت القسام کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر 1 لاکھ 96 ہزار فالورز تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کی طرف سے تنظیم کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنا صہیونی ریاست اور فلسطینیوں کے قاتلوں کی کھلم کھلا طرف داری کے مترادف ہے۔