شنبه 16/نوامبر/2024

حماس رہ نما اسرائیلی جیل سے 10 سال بعد رہا

پیر 22-اگست-2016

اسرائیلی جیلوں میں مسلسل10 سال تک پابند سلاسل رہنے والے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما کو رہا کردیا گیا۔ رہائی کے بعد حماس رہ نما غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ 42 سالہ سعید عمر یوسف ابو جابر کو دس سال قبل جنین سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پرحماس سے تعلق اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی معاونت کا الزام عاید کیا گیا اور اسی الزام کے تحت ان پر مقدمہ چلایا گیا اور دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

گذشتہ روز رہائی کے بعد جب وہ جنین پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ انہیں عوامی استقبالی قافلے کی شکل میں ان کے آبائی علاقے جلقموس لایا گیا۔ ان کے گھر پربھی حماس کے رہ نماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر رہائی پانے والے حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیران کی رہائی اور ان کے حقوق کا معاملہ فلسطینی سیاسی اور مزاحمتی قوتوں کی اولین ترجیحات میں شامل رہنا چا ہیے۔

مختصر لنک:

کاپی